Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آصف زرداری سے فیصل واوڈا کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں سیاسی حالات اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
شائع 22 دسمبر 2023 11:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک بھر میں آئندہ سال8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی گہما گہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، اور اس صورتحال میں سیاسی رہنماؤں میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

اسی سلسلے میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر رہنے والے اور بعد ازاں پارٹی کو خیرآباد کہنے والے فیصل واوڈا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے کراچی میں اہم ملاقات کی۔

کراچی بلاول ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت عام انتخابات اور سندھ سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے آصف زرداری اور فیصل واؤڈا کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں سابق صدر خوشگوار موڈ میں سابق وفاقی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ

ہوسکتا ہے ججز نے عمران خان کی ضمانت لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے دی ہو، جسٹس شائق

عمران خان کے کاغذات نامزدگی میانوالی میں خاتون رہنما نے جمع کرا دیے

pti

Asif Ali Zardari

karachi

PPP

Asif Zardari

faisal vawda

Elections

Pakistan People's Party (PPP)

General Election

pakistan peoples party parliamentarians

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div