Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

جی ڈی اے کا سندھ سے رکن الیکشن کمیشن نثاردرانی پر تحفظات کا اظہار

نثار درانی کا جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے، رہنما جی ڈی اے
شائع 25 دسمبر 2023 03:02pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (GDA) نے سندھ سے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو جھکاؤ ایک مخصوص جماعت کی طرف ہے۔

ترجمان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سائرہ بانو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صائمہ آغا نامی خاتون کو پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ سے خواتین کی نشست پر نامزد کیا گیا ہے، صائمہ آغا نثاردرانی لاء ایسوسی ایٹ کی رکن ہیں۔

سائرہ بانو نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے سمیت کئی جماعتوں کونثار درانی پر تحفظات ہیں، کیوں کہ ان کا جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے۔

رہنما جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ کس حیثیت میں ان کی رکن کو پیپلزپارٹی نے ٹکٹ سے نوازا، یہ مفادات کا ٹکراؤ اور الیکشن کی شفافیت پر سنگین سوالات ہیں، ان اقدامات سے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے، امید ہے چیف الیکشن کمشنر ان سوالات کا جواب دیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی غیرجانبدار الیکشن کی یقین دہانی پر اعتماد ہے۔

ECP

GDA

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div