Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا، زلزلہ پیمامرکز
شائع 25 دسمبر 2023 04:20pm

سوات، مینگورہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

earthquake

Sawat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div