Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز قائد نوازشریف کے سامنے پھٹ پڑے، ن لیگ کی تردید

پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز کا نواز شریف سے شکوہ
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 05:37pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز نواز کے سامنے بول پڑے اور کہا کہ پرانے کارکنان کو نظر انداز کرکے نئے لوگوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ جب کہ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سے متعلق خبریں سراسر جھوٹی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ایکس پر نوازشریف اور حمزہ شہباز کی بحث کی خبر کی تردید کردی ہے اور کہا کہ قائد ن لیگ کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا، لیکن حمزہ شہباز سے متعلق خبریں سراسر جھوٹی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں کو دانستہ مہم کی صورت میں پھیلا رہے ہیں، قیاس آرائیاں سیاسی خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔

حمزہ شہباز پارٹی اجلاس میں پھٹ پڑے

اس سے قبل یہ خبر تھی کہ حمزہ شہباز پارٹی اجلاس میں پھٹ پڑے اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، پرانا کارکن آج بہت پریشان ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ذرائع نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا نئے لوگوں کو پرانے لوگو پر فوقیت دی گئی، یہ پالیسی ہو گی تو پرانے وفادار کارکن کا کیا ہوگا۔

ن لیگی ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہباز نے اجلاس میں کہا کہ خاموشی کی بھی ایک زبان ہوتی ہے، نواز شریف اپنے بھتیجے کی باتیں خاموشی سے سنتے رہے۔

دوسری جانب پارٹی کے 16ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے، نواز شریف جلا وطنی کے بعد واپس تشریف لائے، ان کی واپسی سے پارٹی میں بھرپور جذبہ ابھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جانچ پڑتال جاری: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں

ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جلسے میں کے پی سے آپ لوگوں کی شرکت مثالی تھی، نواز شریف کی لیڈرشپ میں ہم میدان میں اتر رہے ہیں، آپ سب کے تعاون اور اللہ کے فضل و کرم سے انتخابی میدان جیتیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں اگرامن، استحکام ہوگا تو ترقی، خوشحالی کا سفرشروع ہوگا، نواز شریف نے کراچی میں خود جا کرلاء اینڈ آرڈرز کی میٹنگ کی، ان کی لیڈرشپ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی جب کہ کےپی میں 300 چھوٹے ڈیم، پن بجلی کے ڈیم اور منصوبے لگائے، اگر 2017 میں نواز شریف یہ منصوبے نہ لگاتے تو پاکستان اندھیروں میں ہوتا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div