Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

سال نو پر اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، فیصلہ
شائع 27 دسمبر 2023 05:28pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

رینجرز نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے اور سال نو پر اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ینجرزہیڈکوارٹر سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند سمیت پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم، اسنیچنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام ، سال نو کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے گئے، اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے، اور نئے سال کی آمد پر حکومتی احکامات پر عمل درآمد اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سال نو پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

karachi

rangers

Karachi Police

DG Rangers Sindh

NEWS YEAR NIGHT

NEWS YEAR 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div