Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بہاولپور میں شوہر کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن شدید زخمی

ناراض بیوی شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی
شائع 27 دسمبر 2023 09:05pm

بہاولپور میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ بہاولپور کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا۔

ناراض بیوی شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، شوہر بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچا لیکن بیوی نہ مانی تو شوہر نے فائرنگ کردی، جس سے دلہن زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ سہیلہ کو سینے اور بازو پر گولیاں لگیں، شوہر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی سہیلہ کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بہاولپور میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے حاصلپور میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا۔

مزید پڑھیں

رحیم یارخان میں شوہر نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا

دلہن کی تلاش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

firing

Bhawalpur

Wife

Husband

Bride

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div