Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

خضدار: 2 گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی
شائع 29 دسمبر 2023 09:24am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خضدار کے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 زمیاد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے کاروں میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے آنے والی زمیاد گاڑی پٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پتوکی: دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق

حافظ آباد میں ٹریفک کے دو حادثات میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔

car accident

Accident

Road Accident

khuzdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div