Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

ایدھی فاؤنڈیشن نے 2023 میں 4 لاکھ 24 ہزار 856 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا، رپورٹ جاری

ایدھی فاونڈیشن کو 2023 میں 250 افراد کی تشددزدہ لاشیں ملیں، رپورٹ
شائع 31 دسمبر 2023 05:43pm

ایدھی فاؤنڈیشن نے 2023 میں ریکارڈ 4 لاکھ 24 ہزار 856 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا، جب کہ ان کے رضا کاروں 250 افراد کی تشدد زدہ لاشیں بھی ملیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹریفک حادثات، خودکشی، دھماکوں، تشدد زدہ، ڈوبی ہوئی اور نوازئیدہ بچوں کی لاشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق ایدحی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے 4 لاکھ 24 ہزار 856 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا، اور سال 2023 میں فائرنگ کے واقعات میں 720 جاں بحق افراد اور 3 ہزار 65 افراد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

جاری کردہ رپورٹ کے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کو 250 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جب کہ شہر کے مختلف دھماکوں کے دوران 27 افراد جاں بحق اور 166 افراد زخمی ہوئے، جنہں رضا کاروں نے اسپتالوں اور گھروں میں منتقل کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات میں 737 افراد جاں بحق، 11 ہزار 62 زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی افراد میں 63 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کی تھی، جب کہ مزید مختلف حادثات میں 631 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں اور اسپتالوں سے 222 لاوارث نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں، سندھ میں نئے قانون بنانے کے باعث نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں 2022 کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1 ہزار 178 لاوارث میتوں کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی گئی، 575 میتوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، 130 میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا، 11 ہزار 750 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا جب کہ 1 ہزار 821 میتوں کو سرد خانے میں رکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 195 افراد نے خود کشی کی، 114 افراد کرنٹ لگنے اور 13 افراد ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ہوئے، جب کہ اس سال 23 افراد جل کر جاں بحق ہوئے، ریسکیو والوں نے بتایا کہ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ساحلی پٹی اور ندی نالوں سے 191 افراد کی لاشیں نکالیں۔

Edhi Foundation

edhi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div