اسلام آباد میٹرو بس کے ٹریک میں دراڑیں، بڑے بڑے پتھر زمین پر آگرے

ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑگیا۔
شائع 01 جنوری 2024 10:08am

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس روٹ میں دراڑیں پڑگئیں۔

سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب ٹریک ٹوٹ گیا، ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر زمین پر آگرے۔

ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑگیا۔

خیال رہے کہ میٹرو بس ٹریک خستہ حالی کا شکار ہے جس میں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں۔

Islamabad Metro bus track