Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2082 ڈالر ہے
شائع 01 جنوری 2024 04:35pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2082 ڈالر پر مستحکم ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 82 ڈالر پر مستحکم رہی، دوسری جانب پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کے نرخ کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار357 روپے ہوگئے۔

Gold

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Gold Rates 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div