Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان پہلی اننگز میں 313 رنز پر ڈھیر

آسٹریلوی ٹیم پہلے روز محض ایک اوور بیٹنگ کرسکی اور بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے
شائع 03 جنوری 2024 07:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ جبکہ آسٹریلوی ٹیم پہلے روز محض ایک اوور بیٹنگ کرسکی اور بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے کے لیے آنے والے دونوں ہی اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق 2 گیندیں کھیلنے کے بعد مچل اسٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ صرف 2 ہی گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا جو 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے، 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نو وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔

عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر نتھین لائن کا شکار بنے، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔

یوں سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 77 اوورز ہی کھیل سکی اور 313 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر کینگروز صرف ایک اوور ہی کھیل سکے اور بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون سے امام الحق کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ان دونوں کے متبادل کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب اور ساجد خان کو جگہ ملی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ

آسٹریلین ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

test series

sydney

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

sydnet test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div