Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2067 ڈالر کی سطح پر آگیا
شائع 04 جنوری 2024 05:41pm

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوگئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 67 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا۔

Gold

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Gold Rates 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div