Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کی کم عمر قبائلی رکن پارلیمنٹ کا ایوان میں ’ہاکہ‘ وائرل

حانا کلارک نیوزی لینڈ میں کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2024 08:44pm
حانا کالارک پارلیمنٹ میں ہاکہ پیش کرتے ہوئے
حانا کالارک پارلیمنٹ میں ہاکہ پیش کرتے ہوئے

نیوزی لینڈ میں 170 سال میں سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ ہونے والی حانا رویتی میپی کلارک کی ایوان میں پہلی تقریر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہونے کا ایک بڑا سبب تقریر کی دوران ان کی جانب سے پیش کیا جانا والا ’ہاکہ‘ ہے۔

حانا کلارک کا تعلق نیوزی لینڈ کے مائوری قبیلے سے ہے جو اس خطے کے اصل باشندے ہیں۔ مائوری قبیلے میں کئی طرح کے روایتی رقص ہیں اور ہاکہ بھی ایسا ہی ایک رقص ہے جو جنگ یا کھیل شروع ہونے سے پہلے پیش کیا جاتا ہے۔

حانا نے بھی یہی کیا، جب اسے پہلی تقریر کے لیے دعوت دی گئی تو اس نے ہاکہ شروع کردیا اور اس کے بعد تقریر کی۔

حانا کلارک کا ہاکہ وائرل ہوا تو پاکستان سمیت کئی ممالک میں لوگ غلطی سے یہ سمجھے کہ وہ اپنی زبان میں تقریر کر رہی ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

حانا نے ہاکہ پیش کرنے کے بعد تقریر کے ابتدائی جملے اپنی زبان میں عام انداز میں ادا کیے اور اس کے بعد انگریزی میں کیا۔ مائوری قبیلے کے دیگر افراد کی طرح وہ بھی تعلیم یافتہ ہیں اور روانی سے شسست انگریزی بولتی ہیں۔

لیکن حانا کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ثقافت سے الگ نہیں رہ سکتی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ میں آنے والے لوگوں کو اپنا کلچر پیچھے چھوڑنے کے لیے کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی۔

حانا نے پارلیمنٹ میں ہاکہ بھی اپنی ثقافتی شناخت کے اظہار کے لیے پیش کیا۔ مہمانوں کی گیلری میں موجود ان کے دوستوں نے ان کا ساتھ دیا۔

حانا حال ہی میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی تقریر دسمبر کے وسط میں کی جسے انہوں نے مائوری نوجوانوں کے نام کیا۔

New Zealand

Haka

Hana Rawhiti Maipi Clarke

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div