امریکہ نے خفیہ آپریشن میں اپنے فوجی کی ماں کو غزہ سے نکال لیا

انفینٹری سے وابستہ 24 سالہ ریگی سکوک کے والد عبداللہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے
شائع 05 جنوری 2024 04:05pm

امریکہ نے اپنے ایک فوجی کی والدہ اور چچا کو غزہ سے نکال لیا ہے۔

امریکی فوج کی انفینٹری ڈویژن سے وابستہ 24 سالہ ریگی عبداللہ کے والد 56 سالہ عبداللہ سکوک غزہ پر اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

ریگی کی والدہ 44 سالہ زہرا اور چچا فرید سکوک کو (جو امریکی شہری ہیں) غزہ سے نکالنے میں امریکہ کو اسرائیلی اور مصری فوج کی مدد حاصل رہی۔

سالِ نو کی آمد پر مکمل ہونے والے اس ریسکیو آپریشنکو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر خفیہ رکھا گیا تھا۔

Gaza

Rescue

US SERVICEMAN

EVE OF NEW YEAR