Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : لیاری کے جیالوں کا بلاول ہاؤس کا رُخ، ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر احتجاج

پی ایس 107 سے لیاری کے مقامی شخص کو ٹکٹ دیا جائے، مظاہرین
شائع 06 جنوری 2024 11:06pm
فوٹو ــ آج نیوز
فوٹو ــ آج نیوز

کراچی میں پیپلزپارٹی لیاری کے کارکنوں نے بلاول ہاؤس کا رُخ کیا اور ٹکٹس کی غیرمنصفانہ تقسیم پر احتجاج کیا۔

بلاول ہاؤس کے قریب پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی پلے کارڈ اٹھا کر عام انتخابات کے لئے ٹکٹس کی تقسیم کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ جیالوں نے ”لیاری کو لیاری کا حق دو“ کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی ایس 107 سے لیاری کے مقامی شخص کو ٹکٹ دیا جائے۔

 کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب پیپلزپارٹی لیاری کے احتجاج میں خواتین پلے کارڈ دکھا رہی ہیں۔ فوٹو ۔۔ آج نیوز
کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب پیپلزپارٹی لیاری کے احتجاج میں خواتین پلے کارڈ دکھا رہی ہیں۔ فوٹو ۔۔ آج نیوز

شرکاء نے کہا کہ یوسف بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنا نا انصافی ہے، پی ایس107 سے خلیل ہوت کو ٹکٹ دیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے انتخابی معرکے کیلئے مختلف حلقوں کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیے ہیں۔

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024