Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ کرنے والے دو وکلا کے لائسنس معطل

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لائسنس معطلی کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان کے پی بار
شائع 07 جنوری 2024 05:14pm

کے پی بار کونسل نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ کرنے والے پشاور کے دو وکلا کے لائسنس معطل کردیے۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو سید مبشر کی صدارت میں ہوا، جس میں پشاور کے دو وکلا کے لائسنسس معطل کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ترجمان کے پی بار کے مطابق وکلا پرسوشل میڈیا پر غیر اخلاقی پوسٹ شائع کرنے کا الزام تھا، دونوں وکلا نے خیبرپختونخوا بار کونسل میڈیا اینڈ سٹرائیک ریگولیشن کی خلاف ورزی کی، جس پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے دونوں وکلا کے لائسنس معطل کر دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں وکلا کے لائسنس تاحکم ثانی معطل کئے ہیں۔

Peshawar High Court

Khyber Pakhtunkhwa Bar Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div