Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ترسیلات زر میں پھر اضافہ شروع

دسمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے
شائع 10 جنوری 2024 11:35am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں ہوئی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے، جس کے باعث ترسیلاتِ زر نومبر کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 کے مقابلے میں ترسیلات میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال 6 ماہ میں ترسیلاتِ زر 13.4ارب ڈالر رہیں۔

دسمبر میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو 57.7 کروڑ تھیں۔

متحدہ عرب امارات سے 41.9 کروڑ اور برطانیہ سے 36.8 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

remittances

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

December 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div