Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ایک ہی شخص کو ٹکٹ سے نواز دیا

ایم این اے کی اس نشست کیلئے ٹکٹ پانے والے دونوں جماعتوں کا رکن نہیں
شائع 11 جنوری 2024 11:45am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ایک ہی شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

عام انتخابات 2024 کے انعقاد کی غیر یقینی صورتحال سے شاید سیاسی جماعتیں خود بھی خوش گمان نہیں اس لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ بھی نمٹایا ہی جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے این اے 259 کیچ گوادر کی نشست پر یعقوب بزنجو کو ٹکٹ دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا تعلق ان دونوں جماعتوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں۔

ن لیگ کی جانب سے 3 جنوری کو ایکس ہینڈل پر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں یعقوب بزنجو کا نام بھی شامل ہے۔

چند روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ یعقوب بزنجو نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بھی یعقوب بزنجو کا نام شامل تھا۔

سابق ایم این اے یعقوب بزنجو کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ انہوں نے نہ تو ن لیگ میں شمولیت اختیار کی نہ ہی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا مگر انچارج ن لیگ الیکشن سیل اسحاق ڈار نے پھر بھی ٹکٹ جاری کردیا۔

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ یعقوب بزنجو نے بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشست گوادر کیچ سے الیکشن لڑنے کے لیے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ قبول کر لیا ہے۔

PMLN

PPP

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div