Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز، حتمی فہرست آج ہی جاری ہوگی

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ٓ6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلاسکتے ہیں
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 04:57pm

عام انتخابات 20324 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روزہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار آج شام تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات واپس لینے کے وقت میں رات 9 بجے تک توسیع کردی ہے۔

انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی جاری کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان کل الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ٓ6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلاسکتے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13جنوری تک کی جائےگی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کےخلاف اپیل 16جنوری تک دائرکی جاسکے گی ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کی تعداد 8 فروری مقرر کی گئی ہے۔

nomination papers

Election commission of Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div