Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

عوامی نیشنل پارٹی کو جُرمانے کے ساتھ الیکشن لڑنے کی اجازت

الیکشن کمیشن نے انتراپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سُنا دیا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 05:14pm

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے جُرمانے کے ساتھ انتخابات لڑنے کی اجات دے دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے این پی کو انتخابی نشان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔

انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتخابات نہ کروانےپر20ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

فیصلے میں اے این پی کو انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 10 مئی تک کی مہلت دی گئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کی 5 سال کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، ملک میں انتخابی مہم چل رہی ہے جس میں سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ اے این پی 10 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کرائے۔

اے این پی کو انتخابی نشان دینے کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو انتخابی نشان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے لالٹین کا نشان اے این پی کو الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسروں کو جاری انتخابی لسٹ میں اے این پی کا انتخابی نشان فہرست میں شامل نہیں تھا۔ تاہم آج الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

ANP

intra party elections

awami national party

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div