Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

الیکٹرک بائیک نے کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

گزشتہ سال دنیا بھر میں 4 کروڑ 40 لاکھ الیکٹرک بائیک فروخت ہوئیں۔
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 10:43am

دنیا بھر میں الیکٹرک بائسیکل (بائیک) تیزی سے مقبولیت کے مراحل طے کر رہی ہے۔ یورپ کے لوگ بائسیکل چلانے کے شوقین رہے ہیں۔ اب وہ چھوٹے فاصلوں کے لیے الیکٹرک بائسیکل کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو میں کم و بیش ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ شو کے شرکا نے الیکٹرک بائیک میں غیر معمولی دلچسپی لی ہے۔

فروخت کے معاملے میں الیکٹرک بائیک نے الیکٹرک کاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاپانی کمپنی ہونڈا کے فولڈنگ اسکوٹر کے مقابلے میں بھی الیکٹرک بائسیکل زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔

کاروباری معاملات پر نظر رکھنے والے جرائد نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیک فروخت ہوئیں۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ 2030 تک یہ تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

فیوچرم گروپ کے ریسرچ ڈائریکٹر اولیور بلنکرڈ کا کہنا ہے کہ لوگ یومیہ سفر کے ساتھ ساتھ سیر و تفریح کے لیے بھی الیکٹرک بائیک کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جاپان اور چین کی بنائی ہوئی الیکٹرک بائیکز سستی اور معیاری ہونے کی بنیاد پر زیادہ مقبول ہیں۔ چین کی ایک کمپنی Urtopia نے الیکٹرک بائیک کے ہینڈل پر اسمارٹ فون کے حجم کا کنٹرول پینل بھی متعارف کرایا ہے۔

Las Vegas

Electric Cars

Electric Bikes

CONSUMER ELECTRONICS SHOW

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div