Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

18 اقسام کے کینسر کی ابتداء میں ہی تشخیذص کیلئے سنگل ڈی این اے ٹیسٹ تیار

یہ ملٹی اسکریننگ ٹیسٹ ابتدائی تشخیص کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے
شائع 13 جنوری 2024 01:30pm
تصویر: بلومبرگ
تصویر: بلومبرگ

کینسر کی ابتدائی تشخیص کو کامیاب بنانے، علاج اور بقا کے امکانات کو بہتر بنانے کے مقصد کیلئے امریکی محققین نے ایک ڈی این اے ٹیسٹ تیار کیا ہے۔

اس ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے ابتدائی مرحلے کے کینسر کی 18 اقسام کی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو تمام بڑے انسانی اعضاء کا درست طور پراحاطہ کرتی ہیں۔

کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لئے یہ ملٹی اسکریننگ ٹیسٹ ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ کینسر کے علاج کو آسان بناتا ہے اور کینسر کے مریضوں میں زندہ رہنے کی اچھی شرح کو یقینی بناتا ہے۔

نیا ڈی این اے ٹیسٹ خون میں موجود پروٹین کا تجزیہ کرتے ہوئے انسانی جسم کے اہم اعضاء میں ابتدائی مرحلے کے 18 مختلف اقسام کے کینسر کا پتہ لگانے میں مدد دے کرے گا۔

امریکی بایوٹیک فرم نووینا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ خون کے پروٹین پہلے بھی استعمال کیے جا چکے ہیں لیکن ٹیسٹ کی درستگی اور خاصیت پچھلے پروٹینز سے کہیں زیادہ ہے۔

تحقیقی ٹیم نے جرنل بی ایم جے اونکولوجی کو بتایا کہ یہ دریافت 18 ٹھوس ٹیومرز کی ابتدائی تشخیص کے لیے ملٹی کینسر اسکریننگ ٹیسٹ کی بنیاد ہے جو اس طرح کے کینسر کے ابتدائی مرحلے میں تمام بڑے انسانی اعضاء کا احاطہ کرتے ہیں۔

یہ ٹیسٹ اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ کینسر سے پہلے اور ابتدائی مرحلے کے کینسر کی تشخیص میں مدد کرسکتا ہے۔

تاہم تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ نمونوں کے چھوٹے سائز کی وجہ سے ٹیسٹ کی تاثیر کا تعین کرنے کے لیے مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔

Cancer

صحت

Research

lifestyle

DNA test

Human Body

Research report

18 early cancers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div