Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیدرلینڈ میں مسلم نوجوانوں نے پولیس سے لڑ کر قرآن کی بے حرمتی رکوا دی

متعدد گرفتار، تین پولیس افسر زخمی ہوئے، ایک مسلم کونسلر نے معاملہ میونسپل کونسل میں اٹھانے کا اعلان کردیا
شائع 14 جنوری 2024 12:17pm

نیدر لینڈز (ہالینڈ) میں مسلم نوجوانوں نے پولیس سے لڑ کر قرآن مجید کی بے حرمتی رکوادی۔

راٹرڈیم میں قرآن کی بے حرمتی کا گھنائونا منصوبہ دی پیٹریاٹک یوروپینز اگینسٹ تھع اسلامائزیشن آف دی ویسٹ (PEGIDA) کے لیڈر ایڈون وویگنزویلڈ نے تیار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ PEGIDA نے آرنہم کی انتظامیہ سے قرآن جلانے کی اجازت حاصل کر رکھی تھی۔ ایک گروپ نے اچانک نمودار ہوکر قرآن کو جلانے کا ایونٹ سبوتاژ کردیا۔

اس موقع پر تصادم کے نتیجے میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے جبکہ تین افراد کو پولیس اور مقامی انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے PEGIDA کے لیڈر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ آرنہم کے مراکش نژاد میئر احمد مرکوش کا کہنا ہے کہ دی نیدر لینڈز میں کسی مذہبی یا مقدس کتاب کو جلانا ممنوع نہیں ہے۔ دی نیدر لینڈز اگر میئر ہنگامہ آرائی کا خطرہ محسوس کرے تو کسی بھی مظاہرے کے لیے دیا گیا اجازت نامہ منسوخ بھی کرسکتا ہے۔

ڈینک پارٹی کے ایک کوئونسل ممبر یلدرم اُستا نے قرآن پر حملے کی اجازت دیے پر میئر یلدرم اُستا کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے لیے اس معاملے کو میونسپل کائونسل میں اٹھائیں گے۔

Scuffle

MUSLIMS IN HOLLAND

BURNING OF QURAN

MANY ARRESTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div