Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

اورنگی کے علاقے گلشن بہار میں ماں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، بیٹا زخمی ہوا۔ علاقہ مکین کہتے ہیں پولیس کچھ نہیں کر رہی
شائع 14 جنوری 2024 01:19pm

کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ ماں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، بیٹا زخمی ہوا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی۔ یہ واردات پاکستان بازار تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر کی گئی۔

زخمی اسد نے بتایا کہ رات تین بجے گھر میں کسی کے کودنے کی آواز سے آنکھ کھلی۔ ایک مسلح شخص نے ڈکیتی کی کوشش کی۔

اسد نے بتایا کہ جب اس نے ملزم کو دبوچنے کی کوشش کی تو اس نے گولی چلادی۔ گولی اسد کے ہاتھ کو چھوتی ہوئی اس کی والدہ کے سر میں لگی۔ وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور پولیس کچھ بھی کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے ذریعے جائزہ لیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے یا کچھ اور۔

Orangi Town

mother killed

KARACHI DACOITS

GULSHAN E BIHAR

SON INJURED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div