Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ برقرار

سرخ گرم لاوے کا بہاؤ 4000 رہائشیوں کے قصبے میں پہنچا، تین گھروں کو آگ لگی
شائع 16 جنوری 2024 11:55pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

آئس لینڈ میں حکام اور ماہرین ارضیات نے متنبہ کیا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ برقرار ہے۔

اتوار کے روز سرخ گرم لاوا کا بہاؤ تقریبا 4000 رہائشیوں کے ماہی گیروں کے قصبے گرینڈویک کے مضافات میں پہنچ گیا تھا۔

جس سے تین گھروں کو آگ لگ گئی تھی لیکن مقامی افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ گھر خالی کروالیے گئے تھے۔ اس علاقے میں نومبر کے بعد سے دوسری بار گھروں کو خالی کرایا گیا۔

آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ منگل کے روز کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے تاہم حکام اور ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

Iceland

Iceland Volcano

GEOPOLITICS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div