Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

روپے نے ڈالر کو آج بھی پیچھے چھوڑ دیا

انٹربینک میں ڈالر 280.1 روپے پر آگیا
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 05:39pm

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے کی کمی سے 280.1 روپے پر آگیا۔۔

بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279.5 روپے اور قیمت فروخت 281.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔

منگل کے روز ایکسچینج ریٹ 280.24 روپے پر مستحکم رہا تھا، اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

چند ماہ قبل 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جولائی 2023 میں پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کچھ مستحکم ہونا شروع ہوئی۔

Exchange rate

Pakistan Rupee

US DOLLAR RATE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div