54 بچوں کے خواہش مند بے روزگار جاپانی کو نئی بیوی کی تلاش

35 سالہ واتانابے ریوتا انیسویں صدی کے جاپانی شہنشاہ توکوگاوا ایناری کا 53 بچوں کا ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے
شائع 17 جنوری 2024 12:49pm

جاپان کا ایک باشندہ چاہتا ہے کہ اس کے 54 بچے ہوں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے وہ اب نئی بیوی تلاش کر رہا ہے۔ واتانابے ریوتا کی چار بیویاں اور دو گرل فرینڈز ہیں۔

واتانابے ریوتا اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے جاپانی شہنشاہ توکوگاوا ایناری کو اولاد کی تعداد کے معاملے میں پیچھے چھوڑنا چاہتا ہے۔ 27 کنیزوں سے توکوگاوا ایناری کے 53 بچے تھے۔ اس کا انتقال 1841 میں ہوا تھا۔

35 سالہ واتانابے ریوتا نے گزشتہ ماہ ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ وہ اپنی تین بیویوں کے ساتھ رہتا ہے۔ پہلی بیوی سے دو بچے ہیں اور تیسری کے ہاں کچھ دن قبل ولادت ہوئی ہے۔ چوتھی بیوی ان سب سے الگ رہتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ واتانابے ریوتا دس سال تک بے روزگار رہا ہے اور اس وقت بھی بیوی اور گرل فرینڈز کی کمائی پر پل رہا ہے۔ یاد رہے کہ جاپان میں ایک سے زیادہ شادیاں غیر قانونی ہیں۔

JAPANI MAN

54 CHILDREN

JAPANI EMPEROR