Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

یوکرین کی طرف سے کن ملکوں کے رضاکار لڑ رہے ہیں؟

روس کا دعویٰ ہے جنگ میں یوکرین کو کئی ممالک کی طرف سے افرادی قوت بھی حاصل ہے
شائع 19 جنوری 2024 03:29pm

فرانس نے روس کا یہ الزام مسترد کردیا ہے کہ یوکرین کی طرف سے اس کے فوجی بھی لڑ رہے ہیں۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کا کوئی بھی باشندہ یوکرین سمیت دنیا بھر میں فرانس کے سوا کسی ملک کی طرف سے لڑائی میں شریک نہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس معاملات کو کوئی اور رخ دینے کے لیے اس قسم کے دعوے کر رہا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ اس نے یوکرین کے علاقے خارکیف میں 16 دسمبر کے حملے میں فرانس سمیت کئی ملکوں کے درجنوں رضاکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

خارکیف ریجن کے گورنرنے کہا ہے کہ روسی فوج نے جن علاقوں پر حملہ کیا وہاں فوجی تعینات تھے نہ فوجی تنصیبات ہیں۔

russia

France

Ukraine

Kharkiv

MERCENARY

WAR FRONT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div