Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

لیگی سیاستدانوں کو پولنگ کے دن اپنے بچوں پر نظر رکھنے کی ہدایت

نئی نسل چار سالوں میں غلط راہ پر چل پڑی ہے ان کو لائن پر لانا ہے، لیگی رہنما
شائع 20 جنوری 2024 08:45am

مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کے دن اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

سوشل میڈیا پر چکوال میں ہوئے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ن لیگی رہنما کہہ رہے ہیں کہ ’میں پانی جماعت کے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ ہر ایک نے اپنے گھروں کو ضرور دیکھنا ہے ، خاص کر کے اپنے بچوں کو ضرور دیکھنا ہے کہ ہمیں نقصان کہیں اپنے گھر سے نہ ہو جائے‘۔

میٹنگ کے شرکاء سے مخاطب شخص نے کہا کہ ’اس چیز کو ہمیں اپنے دھیان میں رکھنا ہے کہ آنے والی جو نئی نسل ہے، وہ ان پچھلے کچھ چار سالوں میں غلط راہ پر چل پڑی ہے ان کو لائن پر لانا ہے، ان کے ووٹ اگر جماعت کو مل گئے تو کوئی اور طاقت نہیں ان کو ہرانے میں‘۔

بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہی پھر نہ چھپ جائے، بلاول بھٹو

ایکس پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، ’مسلم لیگ ن چکوال کے چھ ٹکٹ ہولڈر ایک صوفے پر بیٹھے تھے اور سب کو کہا جا رہا تھا کہ وہ نظر رکھیں۔ ان کے بچے گھر پر رہیں، یہ ہمیں شکست دیں گے‘۔

ڈان نیوز نے چکوال سے تعلق رکھنے والے صحافی نبیل انور ڈھکو کے حوالے سے بتایا کہ مقامی ن لیگی رہنما حاجی نذیر سلطان نے یہ مشورہ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور پی پی 20 کے امیدوار چوہدری محمد سلطان حیدر علی خان کی چکوال رہائش گاہ پر ایک اجتماع کے دوران دیا۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 20 2024