Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

آئندہ کئی دن تک ملک کے علاقوں میں شدید دھند کی پیشگوئی

دھند کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
شائع 21 جنوری 2024 11:33am

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دھند کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

اتوار کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

پیر کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

پیر کو اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند/سموگ کی لپیٹ میں رہے۔

آج لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ، اسکردو منفی 09 ، گلگت ، استور، کالام منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

fog

Weather Pakistan]

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div