Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

افغان ڈرائیورز کو ویزے پر مہلت، طورخم بارڈر 10 دن بعد کھول دیا گیا

یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا، کسٹم حکام
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 11:01am

طورخم کی سرحدی گزرگاہ کو 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کھولنے فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کردی تھی۔

Torkham Border Open