Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے

بلدیاتی ادارے ،انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے اور کسی نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 05:38pm

عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے۔ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے۔ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابی عمل کی تکمیل تک بند رہیں گے۔

ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ملک بھرکے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈزکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے، بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امورنمٹائیں گے۔۔

بلدیاتی ادارے ،انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے اور کسی نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے پہلے ہوا۔

جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023

Funds Freeze

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div