Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف کارروائی روک دی، مقدمات کی تفصیل طلب

تیمور سلیم جھگڑا کسی مقدمے میں مطلوب نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ نے کیس نمٹادیا
شائع 23 جنوری 2024 10:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد 9 امیدواروں کے خلاف کارروائی روکتے ہوئے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی جبکہ تیمور سلیم جھگڑا کسی مقدمے میں مطلوب نہ ہونے پر عدالت نے کیس نمٹادیا۔

پی ٹی آئی رہنماء و نامزد امیدوار شاندانہ گلزار اور تیمور سلیم سمیت 10 امیداروں نے پشاور ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواستیں دائر کی، جس پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

تیمور سلیم جھگڑا کیس میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تیمور سلیم فی الحال کسی مقدمے میں مطلوب نہیں کیونکہ انٹی کرپشن کیس میں ضمانت پر ہے جبکہ نیب نے تیمور سلیم کو صرف بطور گواہ ایک کیس میں طلب کیا تھا جس پر عدالت نے تیمور سلیم کا کیس نمٹادیا۔

وکیل نے کہا کہ فضل الرحمان اور داؤد شاہ نے بھی مقدمات تفصیل کے لیے درخواست دی ہے، درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

عدالت نے شاندانہ گلزار کیس میں صوبائی حکومت سے 26 جنوری تک مقدمات کی تفصیل طلب کرکے کارروائی روک دی۔

پشاور ہائیکورٹ نے آفتاب عالم، خرم ذیشان، سلمان شنواری، ضیاء الرحمان، امتیاز قریشی، یوسف خان، فضل الرحمان اور داؤد شاہ کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرکے آئندہ سماعت تک سب کے خلاف کارروائی روک دی۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی انتخابی نشان اور پارٹی الیکشن کیس: ’الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے‘

’کس قانون کے تحت کہیں کہ بوتل واپس لیں اور کوئی دوسرا نشان دیں؟‘

علی امین گنڈا پور کو 3 حلقوں پر ایک ہی انتخابی نشان مل گیا

pti

Peshawar High Court

Taimur Saleem Jhagra

Shandana Gulzar

PTI Candidates

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 23 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div