Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی: سرنگ کے ذریعے پائپ لائن سے ڈیزل چوری پکڑی گئی

ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15 فٹ گہری اور 174 فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف
شائع 24 جنوری 2024 12:15pm
Customs intelligence operation at Port Qasim in Karachi - Aaj News

کسٹمز انٹیلیجنس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکو کی زیرزمین پائپ لائن سے چوری شدہ 65 ہزار لیٹر ڈیزل موقع پر برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے نان ڈیوٹی چوری شدہ ڈیزل کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز کو پارکو کے زیرزمین وائٹ پائپ لائن سے منظم انداز میں ڈیزل کی چوری کی اطلاع موصول ہوئی جس پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پورٹ قاسم میں واقع خوردنی تیل کی مل پر کارروائی کی گئی۔

مل کے احاطے میں ڈیزل چوری کرنے کے لیے 12 سے 15 فٹ گہری اور 174 فٹ لمبی سرنگ کا انکشاف ہوا۔ زیرزمین سرنگ پارکو کی وائٹ پائپ لائن سے منسلک کیا گیا تھا.

چھاپے کے وقت زیرزمین سرنگ سے کنٹینر میں رکھے گئے ٹینک میں ڈیزل چوری ہورہی تھی، نان ڈیوٹی وچوری شدہ ڈیزل برآمد کرکے احاطے کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Custom Intelligence

Diesel Theft

PARCO