Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چھ سابق وزراءِ اعلیٰ الیکشن کی دوڑ میں، خیبرپختونخوا کو کوئی نیا چہرہ ملے گا؟

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا تاج انہی میں سے کسی کے سر سجے گا یا پھر کوئی نیا سرپرائز سامنے آنے کو ہے؟
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2024 04:32pm
How many former ministers of Khyber Pakhtunkhwa are in the race for the chief elections? - Aaj News

خیبر پختونخوا کے 6 سابق وزراءِ اعلیٰ انتخابات 2024 کی دوڑ میں شامل ہیں، کیا وزیرِ اعلی پختونخوا انہی میں سے کوئی ہوگا یا کوئی نیا چہرہ اس گدی پر براجمان ہو گا؟

عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے سابق چھ وزراء اعلیٰ بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

این اے 24 چارسدہ سے سابق وزیر اعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپاؤ، این اے 22 مردان سے حیدر خان ہوتی، جبکہ سردار مہتاب احمد خان عباسی ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 6 سے قسمت آزمائی کریں گے۔

گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، حماد اظہر فرار ہونے میں کامیاب

سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی پی کے 100، پرویز خٹک نوشہرہ کے حلقہ این اے 33 اور پی کے 87 اور 88 سے میدان میں ہیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان حلقہ این اے 4 سوات سے آنے والے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا تاج انہی میں سے کسی کے سر سجے گا یا پھر کوئی نیا سرپرائز سامنے آنے کو ہے۔

mehmood khan

Pervez Khattak

Aftab Sherpao

sardar mehtab abbasi

Election 2024

Election Jan 24 2024

KPK Elections

Haider Khan Hoti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div