Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کا انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کے استعمال کا نوٹس

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی چیف سیکرٹیرز اور صوبائی الیکشن کمشنران کو مراسلہ بھیج دیا
شائع 24 جنوری 2024 07:07pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا جس میں ہدایت دی کہ علم میں آیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان امیدواروں کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو متنبہ کیا جائے کہ وہ مذکورہ بالا عمل سے باز رہیں۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں خبردار کیا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مانٹرنگ ٹیموں کو بھی انتخابی مہم کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابی قوانین نے پی ٹی آئی کا ’پلان سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا

قصور میں شہباز شریف کے پوسٹر پھاڑنے پر مقدمہ درج

پی ٹی آئی نے ٹک ٹاک پر لائیو جلسے کا اعلان کردیا

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024

Local elected representatives

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div