Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مرتضیٰ وہاب سے پی پی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب

ضابطہ اخلاق کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے۔
شائع 26 جنوری 2024 03:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضی وہاب سے پیپلز پارٹی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو نوٹس بھیجتے ہوئے ان سے کل تک تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

میئر کراچی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ، ’آپ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں۔‘

نوٹس کے مطابق پی پی کے حق میں کی جانے والی میئر کراچی کی پریس کانفرنس میں کی گئی گفتگو ووٹرز کی رائے کو متاثر کرسکتی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے۔

karachi

Murtaza Wahab

Election Commission Sindh

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div