Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انتخابات کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے لاہور پولیس نے ایپ تیار کرلی

پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کے موبائلز پر ایپ اپ لوڈ کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
شائع 26 جنوری 2024 11:28pm

لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے جنرل الیکشن کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے ایپ تیار کر لی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر تعینات عملے کے موبائلز پر ایپ اپ لوڈ کی جائے گی، ویجلینس ٹیموں کے علاوہ ایپ سے انتخابات کی مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، اس کے علاوہ پولنگ سامان کی ترسیل، عملہ ونفری کی موجودگی، پولنگ کا آغاز اور اختتام بھی ایپ میں شامل ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولنگ رکنے کی صورت میں فوراََ ایپ کی مدد سے آگاہ کیا جاسکے گا، لاہور ایپ کے ذریعے جیوٹیکنگ کی جاسکے گی، افسران اور جوان اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر باآسانی پہنچ سکیں گے، پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کی تفصیل حاصل کی جاسکے گی۔

سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈیوٹی پر موجود جوان فوری آگاہ کرے گا، امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایپ مدد گار ثابت ہو گی، ایپ کا مقصد پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنا ہے۔

lahore police

Punjab police

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

dig operation lahore

syed ali nasir rizvi

foolproof security

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div