Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

بھارت بلوچ نوجوانوں کو پروپیگنڈا مواد ترجمہ کرنے کے ڈالرز دینے لگا

بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری
شائع 27 جنوری 2024 01:53pm

بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرگیا ہے، بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارت نے بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا۔

کمپنی نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں، جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے، کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کرے گی۔

بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارتی پروپیگنڈا ساز ذہن معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسا کر دہشتگردی اور دیگر خطرناک عزائم کو تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔

بھارت کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

indian propaganda

Baloch youth

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div