Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کرلی

عام انتخابات سبوتاژ کرنے اور ریاستی اداروں پر منظم حملے کی تفصیلات منظر عام پر
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 08:53pm

پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کرلی، پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات سبوتاژ کرنے اور ریاستی اداروں پر منظم حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

الیکشن 2024 کے حوالے سے پی ٹی آئی کی امریکا اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کیلئے لاکھوں ڈالرز پی ٹی آئی کے اوورسیز ارکان اور مختلف کرداروں نے فراہم کئے ہیں۔

پی ٹی آءی کی اس نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق کے اداروں کے ذریعے دباؤ بڑھانا ہے۔

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈلواکر بانی پی ٹی آئی کیلئے رعایت کا حصول اصل ہدف ہے۔

سنگین نوعیت میں ملوث مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ رعایت چاہتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کو 9 مئی کے پھندے سے نکلوانا بھی اہم مقصد ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ جو اس وقت سنگین نوعیت کے پانچ کیسز میں ملوث ہے، غیر ملکی دباؤ کے ذریعے اپنے جرائم کی سزا میں رعایت چاہتا ہے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پانچ قانونی کیسز کو بڑھا چڑھا کر دو سو کیسز کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔

اسی طرح 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کر کے افواج اور عوام میں خلیج پیدا کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔

انتخابات کو متنازع بنانا اور پی ٹی آئی کو مقبول ترین جماعت ظاہر کیا جانا منصوبے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اہداف حاصل کرنے کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کی شروعات بھی کر دی گئی ہیں، جس کے ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

اسی غرض سے ماضی میں بھی مذموم مقاصد کے لیے امریکی ایوان نمائندگان قراردادیں جمع کروائی گئی اورانسانی حقوق کے اداروں میں بھی قراردادیں جمع کروائی گئیں۔

Election 2024

Election Jan 28 2024

PTI Planning

PTI Funding

PTI Plan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div