Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

بھارتی ٹینس ٹیم ’ڈیوس کپ‘ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلٸے 60سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگی
شائع 28 جنوری 2024 09:23pm
تصوریر بذریعہ مصنف
تصوریر بذریعہ مصنف

انڈین ٹینس ٹیم ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے پاکستان پہنچ گٸی، بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلٸے 60 سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگئی۔

بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے 60 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو نجی ایئر لاٸن سے اسلام آباد پہنچی۔

انڈین ٹینس ٹیم کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والی ٹیم میں 5 پلیٸرز اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔

بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار ڈیوس کپ کھیلنے 1964میں پاکستان آئی تھی۔

دو روزہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی تین فروری سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آ باد میں شروع ہوگی۔

sports

tennis star

Indian Tennis Team

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div