Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدید لہر

سب سے زیادہ شمالی علاقے متاثرہوں گے جس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو بھی متاثر کرے گی۔
شائع 29 جنوری 2024 01:59pm
تصویر بشکریہ: عرب نیوز
تصویر بشکریہ: عرب نیوز

سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو سردی کی شدید لہرکا سامنا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے موسمی نقشوں کے مطابق ملک میں سردی کی شدید لہرداخل ہوچکی ہے۔

سبق ویب سائٹ میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لہریورپ کے مشرق سے بتدریج آگے بڑھتے ہوئے رواں ہفتے کے وسط تک مغربی علاقوں اور ہفتہ ختم تک ملک بھر میں پھیل جائے گی۔

سردی کی اس شدید لہر سے سب سے زیادہ سعودی عرب کے شمالی علاقے متاثرہوں گے جس کے بعد یہ لہر وسطی علاقوں کو بھی متاثر کرے گی۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس لہر سے الجوف، حائل، تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ ریجن میں درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔

مغربی ساحلی پٹی پرسرد ہواؤں کے باعث دن کے علاوہ رات کے اوقات میں اور بھی زیادہ شدید سردی ہوگی۔

Saudia Arabia

Winter Season

cold wave in saudi arabia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div