Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وسیم اکرم کو بالآخرخواب کی تعبیر مل ہی گئی

' اگر وقت ملا تو نیٹ پریکٹس میں راہ نمائی کروں گا'
شائع 29 جنوری 2024 03:42pm

کسی بھی انسان کے لیے وہ لمحہ بہت اہم اور یادگار ہوتا ہے جب وہ اپنے آئیڈیل سے ملتا ہے۔ دبئی میں انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران وسیم اکرم کا اپنے ہیرو وسیم اکرم سے ملاقات کا خواب پورا ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات میں سکونت پذیر وسیم اکرم جونیر بائیں ہاتھ سے تیز باؤلنگ کرتے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی ٹیم تھنڈربولٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

اپنے ہیرو اور آئیڈیل وسیم اکرم سے ملاقات کے موقع پر وسیم اکرم جونیر نے کہا کہ وسیم اکرم سے ملنا ایسا ہے جیسے کسی بڑے، سہانے خواب کو تعبیر مل گئی ہو۔ ان سے انسپائر ہوکر میں نے باؤلنگ سیکھی۔ ان کی باؤلنگ دیکھ دیکھ کرمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں وسیم اکرم سے براہِ راست بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال پر وسیم اکرم جونیر نے کہا ہے کہ افسانوی شہرت کے حامل وسیم اکرم کے ساتھ محض دس منٹ بھی گزر جائیں تو میں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہوں۔ مجھے امید ہے وہ کریئر کو مستحکم کرنے میں میری معاونت کریں گے۔

28 سالہ وسیم جونیئر کا نام ان کے والد نے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہوکر وسیم اکرم رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

وسیم اکرم عمران خان حمایت میں بول پڑے

ویڈیو تنازع: وسیم اکرم نے پی سی بی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

وسیم اکرم یواے ای میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں کمنٹیٹر کی حٰثیت سے شریک ہوئے ہیں۔ وسیم اکرم جونیر نے وسیم اکرم سے باؤلنگ کا معیار بلند کرنے کے لیے قیمتی مشورے بھی لیے۔

وسیم اکرم نے وسیم اکرم جونیر کے لیے نیٹ خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وقت ملا تو نیٹ پریکٹس میں ان کی راہ نمائی کروں گا۔

dubai

waseem akram

international league t20

WASEEM AKRAM JUNIOR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div