Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ہانگ کانگ:پاکستانی شہری نے جیل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا

41 سالہ پاکستانی شہری ارشد محمود کو2018 میں ہنگ ہوم ڈکیتی کے جرم میں آج سزا سنائی جانی تھی
شائع 29 جنوری 2024 07:45pm
تصویر بشکریہ روزنامہ ڈم سم
تصویر بشکریہ روزنامہ ڈم سم

ہانگ کانگ کی سٹینلے جیل میں واقعہ آج پیش آیا، جہاں صبح 5بجکر6 منٹ پرارشد کی بے جان لاش کواس کے سیل کی کھڑکی کی سلاخوں سے لٹکا ہواپایا گیا

پاکستانی شہری ارشد محمود جوڈکیتی کے الزام میں مارچ 2021 سے ریمانڈ پرتھا،ارشد کوڈکیتی کا مرکزی ملزم قراردیا گیاتھا۔

ارشد محمود پرالزام تھا کہ اس نے حملہ آواروں کے ایک گروپ کے ہمراہ زیورات کی دکان پرڈکیتی ڈالی اورچھریوں کے وارسے دوافراد کو زخمی کردیا،ڈکیتی کے بعد تقریباً 6.51 ملین ہانگ کانگ ڈالر اورچیک لے کرموقع سے فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کے بعد پولیس نے واردات میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا جس میں ارشد محمود بھی شامل تھا،ارشد کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ واردات کا منصوبہ سازہے۔اس سے قبل ڈکیتی میں ملوث ایک جنوبی ایشیائی باشندے کو حال ہی میں جرم ثابت ہونےپر13سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔

ارشد محمود کوڈکیتی کے جرم میں آج سزا سنائی جانی تھی لیکن اس نے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق ارشد کی بے جان لاش کواس کے سیل کی کھڑکی کی سلاخوں سے لٹکا ہوا پایاگیا جوبیڈ شیٹ کے ساتھ بندھی ہوئی تھی۔

جیل میں ارشد محمود کوایسی حالت میں پانے پرفوری ایمبولینس کے ذریعے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا،ہانگ کانگ میں اب رونر کورٹ ارشدکی موت کی تفتیش کرےگا۔