Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پہاڑوں پر برفباری کے بعد جے یو آئی کے ووٹرز کی نقل مکانی کا خدشہ ہے، کامران مرتضیٰ

ہماری جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، رہنما جے یو آئی
شائع 29 جنوری 2024 10:00pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد جے یو آئی کے ووٹرز کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کا پتہ نہیں، جے یو آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوگیا ہے، سرد علاقوں کے لوگ برف باری کے آغاز پرنقل مکانی کر جاتے ہیں۔

الیکشن کے لئے انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق ہمارے خدشات برقرار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی فوج تو ہے نہیں، نگران حکومت کو ہی ہدایات جاری کر سکتا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں صرف سوچتی ہیں عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے بھی سوال اٹھایا تھا کہ سردی میں الیکشن کیسے ہوں گے؟

انھوں نے کہا تھا کہ الیکشن کے موقع پر شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا برف باری کی لپیٹ میں ہوں گے، حقائق پر بات کریں تو کہتے ہیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں، ہم تو تین سال سے شفاف الیکشن کروانے کی جدوجہد کررہے تھے۔

JUIF

Election Commission of Pakistan (ECP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div