Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا

100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کمی آگئی
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 05:02pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

مارکیٹ کے آغاز میں 100 انڈیکس 20 پوائنٹس کمی سے 62 ہزار 750 پر آیا، کچھ دیر بعد کاروبار کے دوران انڈیکس میں 227 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 63 ہزار کی حد بحال ہوگئی، لیکن پھر 100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 61 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔

پیر کو سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 15 ارب اور 76 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس 1095 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 773 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ 30 انڈیکس 21145.85 پر بند ہوا۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div