Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

صنعتکاروں نے نئے نوٹ پلاسٹک کے بنانے کا مطالبہ کردیا

نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کا کام شروع ہوگیا ہے، اسٹیٹ بینک
شائع 31 جنوری 2024 02:28pm
Industrialists demanded to make plastic notes - Aaj News

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کے فیصلے کو صنعت کاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

صنعت کار کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے جعلی نوٹوں سے نجات ملے گی۔

اقتصادی ماہرین کہتے ہیں بیشتر ممالک میں پلاسٹک کے نوٹ رائج ہیں، کیونکہ ان کی نقل تیار نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئیر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ نئے نوٹ آنے سے جعلی نوٹوں کے باعث عوام دھوکہ دہی اور نقصان سے بچ سکیں گے۔

دوسری جانب اقتصادی ماہر ڈاکٹر اکبر زیدی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کاغذ کے بجائے پلاسٹک کی کرنسی استعمال ہو رہی ہے، تاکہ جعلی نوٹ تیار نہ کئے جاسکیں، البتہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم نہیں ہونا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کا کام شروع ہوگیا ہے، امید ہے کہ دو سال میں نئے نوٹ متعارف کرادیے جائیں گے۔

FPCCI

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

NEW CURRENCY NOTE

Plastic Note

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div