Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کو باہر کرنے پر پاکستان کیخلاف پابندیوں کے لیے امریکی کانگریس میں مہم

الہان عمر کی قیادت میں ڈیموکریٹ اراکین نے پاکستانی انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 01:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے اور بطور سیاسی جماعت اس کے انتخابات سے باہر ہو جانے پر امریکی کانگریس میں پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

کانگرس کے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی قیادت میں ڈیموکریٹ اراکین کانگریس محکمہ خارجہ کو پہلے ہی ایک خط بھیج چکے ہیں جس میں پاکستان پر پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

اگرچہ نومبر میں بھیجے گئے اس خط سے پاکستان پر پابندیاں لگنے کا امکان نہیں نہ ہی اب تک ایسا ہوا ہے لیکن اس میں پاکستانی اداروں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اب الہان عمر اور دیگر ڈیموکریٹس نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر آفیشل ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں بھی الہان نے اپنے تحفظات کااظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ، جب سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔’

الہان عمر نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ می مزید کہا کہ ، ’حزب اختلاف کی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔‘

الہان ​​عمر گزشتہ سال اپریل 2022 میں اسلام آباد کے دورے پر آئی تھیں جونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی امریکی قانون ساز کا پہلا دورہ پاکستان تھا تاہم اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس پر خاصے سوالات اٹھائے گئے تھے۔

یہ ملاقات اس لیے بھی متنازع قرارپائی کیونکہ عمران خان نے اپنی برطرفی کا ذمے دار امریکا کو قراردیا تھا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اس ملاقات سے متعلق پوسٹ میں بتایا تھا کہ ، ’امریکی رکن کانگریس الہان ​​عمر نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں اسلاموفوبیا اور متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف انکے مؤقف اورکام کی تعریف کی۔‘

shireen mazari

Ilhan Omar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div