Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شمالی علاقوں میں برفباری،سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

شمال کے بالائی علاقوں میں مزید برف باری متوقع ہے
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 01:37pm

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمالی حصوں میں معروف تفریحی مقامات پر مزید برف باری ہوسکتی ہے۔ پاکستان ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بھی سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات نے تازہ ترین ایڈوائزری میں برف باری مزید جاری رہنے کی نوید سُنائی ہے۔

اس سے قبل 30 جنوری کو جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بلند علاقوں میں 4 فروری تک معتدل تا غیر معمولی برف باری ہوسکتی ہے۔

تاہم 4 فروری کو جاری کی جانے والی نئی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ برف باری آئندہ ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے برف باریسے متعلق اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کالام میں 7 انچ برف گئی ہے جبکہ مالم جبہ اور مری میں 4 انچ برف گری ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانشے اور شگار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سُدھانوٹی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں برف باری ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مری اور گلیات میں برف باری متوقع ہے۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ ناران جالکھڈ روڈ کاغان سے بند کرکے سیاحوں کا داخلہ روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غذر: برف باری سے خوبصورتی میں مزید اضافہ

کاغان اور دیر بالا میں برفباری کا نیا سلسلہ جاری، ڈرائیورز کو سنو چین کی ہدایت

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند، گاڑیاں پھنس گئیں

بلوچستان:بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

پنجاب میں ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے موسمِ سرما کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

خصوصی ایڈوائزری میں سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سفر سے قبل موسم کی اپ ڈیٹ لیں، اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کرلیں، فیول ٹینک بھرا ہوا رکھیں، پرانے ٹائر والی گاڑی میں سفر نہ کریں اور ٹائروں میں ہوا کم رکھیں،

یہہدایت بھی کی گئی ہے کہ برف باری والے علاقوں میں گاڑی کو پھسلنے سے بچانے کے لیے ٹائروں میں رنجیریں لگائی جائیں، ٹریفک جام کی صورت میں بھی انجن بند نہ کی اجائے اور دھویں کا اخراج یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے کا مشورہ ہے کہ کھڑکیاں بند ہونے کی صورت میں کار کا ہیٹر طویل دورانیے کے لیے آن نہ رکھا جائے، اشیائے خور و نوش (بشمول ڈرائی فروٹ) وافر مقدار میں لے کر سفر کیا جائے اور گرم کپڑے زیادہ تعداد میں ساتھ رکھیں۔

سیاحوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت میں پی ڈی ایم اے سے 1199 پر یا پھر موٹر وے اتھارٹی سے 130 پر رابطہ کیا جائے۔

Weather Updates

snow fall

travel advisory

DISASTER MANAGEMENT AUTHORITY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div