Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن 2024 : کس حلقے میں سب سے زیادہ اور کم ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ؟

فافن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کردی
شائع 05 فروری 2024 07:18pm
فوٹو ۔۔۔ روئٹرز/فائل
فوٹو ۔۔۔ روئٹرز/فائل

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

ملک میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

8 فروری پولنگ کا دن ہے، سیاسی جماعتیں اور قائدین بھرپور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کی، جس کی تفصیل ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے۔

  • این اے 67 حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

  • قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ 55ہزار 824 ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار915 ہے۔

  • خیبر پختونخواہ میں این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 125 ہیں۔

  • سندھ میں این اے 209 سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے، 6 لاکھ 7 ہزار638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

  • سندھ میں این اے 244 کراچی میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 55 ہزار 824 ہیں۔

  • بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32 ہزار 537 ووٹرز ہیں۔

  • بلوچستان میں این اے 264 کوئٹہ میں سب سے کم رجسڑڈ ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 752 ہیں۔

  • پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124 لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں۔

  • اسلام آباد کے تین حلقوں میں این اے 47 سب سے بڑا حلقہ ہے، جہاں 4 لاکھ 33 ہزار 202 ووٹرز ہیں۔

  • این اے 48 اسلام آباد میں ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے، 2 لاکھ 92 ہزار 380 ووٹرز ہیں۔

Pakistan Politics

Free and Fair Election Network

Election 2024

الیکشن 2024

GENERAL ELECTION 2024